دیر سے سونے والے لوگ جلدی مرجاتے ہیں، نئی تحقیق

جدید ٹیکنالاجی اور سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا لوگوں کے لئے رات کو  دیر سے سونا معمول بن گیا ہے ۔۔لیکن یہ عادت انسان کی صحت پر خطرناک منفی اثرات چھوڑتی ہے،  یہاں تک کہ طبی ماہرین نے اس عمل کو جلدی موت کی وجہ بھی قرار دے دیا ہے۔

چار لاکھ لوگوں کے اعداد و شمار پر کی جانے والی ایک اسٹڈی سے جلد سونے اور طویل زندگی میں ایک ربط سامنے آیا ہے۔

جرمن میگزین ‘فروئنڈینن‘ کے مطابق ایسے لوگ جو صبح جلد بیدار ہوتے ہیں اور مناسب دورانیے کی نیند لیتے ہیں، ان کی نسبت رات کو دیر سے سونے والے موت کے زیادہ خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔

سرے اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ تحقیق چار لاکھ مرد اور خواتین کی صحت سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔۔۔جن کی عمریں 38 برس سے 73 برس کے درمیان تھیں۔ اس تحقیق میں شامل کیے جانے والے اعداد وشمار ساڑھے 6 سال تک کے عرصے پر مشتمل تھے۔

اس اسٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے لوگ جو رات کو دیر تک جاگتے اور پھر دن کو دیر تک سوتے رہتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت موت کے 10 فیصد زائد خطرے کا شکار ہوتے ہیں  جبکہ رات کو دیر تک بیدار رہنے والے لوگ مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مشورہ دیا گیا ہے کہ ملازمت یا دیگر مصروفیات سے جڑے لوگوں کو ضرورت کے مطابق رات کو جلدی سونا چاہیے اور نیند پوری کرنی چاہئے۔

ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لازمی طور پر لے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.