کراچی لٹریچر فیسٹول کے 12ویں ایڈیشن کی ورچوئل تقریبات کا آغاز

کراچی لٹریچر فیسٹول (کے ایل ایف) کے 12ویں ایڈیشن کی تقریبات کا جمعہ کو آغاز ہوگیا۔ رواں سال لٹریچر فیسٹول کا آن لائن انعقاد کیا جارہا ہے۔ہر سال کی روایات کے مطابق  Getzفارما کی طرف سے اردو نثر، اردو شاعری اورانگریزی فکشن کی کیٹگریوں میں ادبی انعامات سے نوازا جائے گا۔ رواں سال فیسٹول کا موضوع”نئی سرحدوں کا تعین ہے۔ ”نئے حقائق میں زندگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کراچی لٹریچر فیسٹول کے ورچوئل ایڈیشن میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد کی دنیا پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔ ارشد سعید حسین، مینجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے کہا ”کورونا وائرس کی وبا نے ہمیں ادویات، ویکسین، ڈیجیٹل لرننگ اور گھر سے کام  کی نئی سرحدوں کے تعین کرنے پر مجبور کردیا ہے۔وبا نے دنیا کومل کر اجتماعی حل کی تلاش کیلئے اکٹھا کردیا ہے, تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹول کا ورچوئل ایڈیشن 26مارچ جمعہ سے شرو ع ہوکر 28مارچ بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔ فیسٹول میں زہرا نگاہ، طارق علی، ملیحہ لودھی، بن اوکری، احداف صوفی، وکٹوریا، عشرت حسین  اور ویسس سمیت 140مقررین شرکت کریں گے فیسٹول میں 42 مختلف سیشنز ہوں گے جن میں بحث ومباحثہ، بات چیت،  اردو اور انگریزی زبان میں مشاعرے، کتب کا اجرا اور کوویڈ۔19، سائنس فکشن اور کرنٹ افیئرزجیسے موضوعات پر مطالعہ وغیرہ شامل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.