کراچی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے افسر نے 15 سالہ اکیلی لڑکی کو حراساں کرتے ہوئے اس سے  موبائل نمبر اورمٹھائی کی صورت میں رشوت طلب  کرلی ۔۔15 سالہ لڑکی بحرین سے پاکستان آئی تھی اور امیگریشن پر موجود تھی جہاں ایف آئی اے کے افسر نے اسے حراساں کیا ۔۔افسر سے جب پوچھا گیا تو وہ آئیں بائیں چھائیں کرتا رہا ۔۔۔افسر کا کہنا تھا کہ وہ بچی کے ساتھ مذاق کر رہا ہے  ۔۔ کراچی کے انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انتہائی حساس ادارےکے افسر کی اس حرکت نے ادارے پر کئی سوالات کھڑے کرلیے ہیں ۔۔۔۔ واقعے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.