لاہور:آئل اور گیس سے بجلی بنانے کے طریقوں کو بتدریج ختم کیا جائے،حقوق خلق موومنٹ

حقوق خلق موومنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران فاروق طارق، آٓئمہ کھوسہ ، زیاد فیصل ، پروفیسرضیغم عباس ، سدرہ اقبال اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 9جنوری کو بلیک آؤٹ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، اس سے پہلے این ایل جی کی امپورٹ پر اندازوں سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس اور آئل سے بجلی بنانے کا جو طریقہ کار ہے وہ بہت ہی مہنگا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو تیز کیا جائے جبکہ آئل اور گیس سے بجلی بنانے کے طریقوں کو بتدریج ختم کیا جائے ، لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے میں کمی اور اس کا مہنگا ہونا پاکستان کے لئے سماجی اور معاشی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے علاقوں سے کوئلے ، تیل اور گیس سے بجلی بنانے کے تمام ذرائع کو ختم کرنے کے منصوبوں اور ان پر عملدرآمد سے ماحولیاتی انصاف کے حصول کو یقینی بنایا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.