سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع ،سندھ میں جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگئی

ملک بھر میں سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں، سندھ میں سینیٹ الیکشن کے لئے جماعتوں کی پوزیشن واضح ہوگئی ، سندھ اسمبلی سے 7جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین سینیٹر منتخب کی جائیں گی، سندھ اسمبلی میں 24 ارکان ایک سینیٹرکو جنرل سیٹ پرمنتخب کرسکیں گے۔ جماعتوں کو خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے 56 ارکان کی ضرورت ہوگی۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 96 ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی3 ارکان کی نشستیں انتقال کے باعث خالی ہیں۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے30 ارکان ہیں ، ایم۔کیو ایم 21 ارکان کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔۔ سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے ارکان کی تعداد 14 ہے۔۔ تین ارکان ٹی ایل پی اور ایک کا متحدہ مجلس عمل سے تعلق ہے۔ اپوزیشن ارکان مجموعی طور پر 69 کی تعداد کا ہندسہ رکھتے ہیں ۔ تاہم ٹی ایل پی اورمتحدہ مجلس عمل کے4 ارکان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی حکومت کےحامی ہیں۔ پیپلز پارٹی، ٹی ایل۔پی اور مجلس عمل کےارکان کو ملا کر کل تعداد 100بنتی ہے۔ 7 جنرل نشستوں پر24 کےحساب سے پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔پیپلز پارٹی ایک ٹیکنو کریٹ اورخاتون کی نشست بآسانی حاصل کرسکتی۔۔ اپوزیشن جماعتیں 3 جنرل نشتیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اگر ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی تواپوزیشن ایک خاتون اورایک ٹیکنوکریٹ کی نشست بھی بآسانی حاصل کریگی۔ پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرکے ایک جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون کی نشست کا اضافہ کرے ۔۔پیپلز پارٹی 103 ارکان کی حمایت آرام سے حاصل کرلے گی۔ جبکہ اسے 5جنرل نشستوں کے لئے120 ارکان کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کو پانچویں جنرل نشست اپوزیشن سے چھیننے کے لئے صرف 9 ارکان کی ضرورت ہے۔اپوزیشن کے نو مائنس ہونگے اور حکومت کے نو پلس۔ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 4 نشستوں کے 112 ارکان کی حمایت ضروری ہے۔۔پیپلز پارٹی اتحاد کے پاس 103 ارکان ہیں۔ جبکہ ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی تمام نشستیں سمیٹنے کے لئے پیپلز پارٹی کو صرف 6 ارکان خریدنے ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے 6 ارکان پلس ہوں گے اور اپوزیشن کے 6 مائنس تو فرق حکومت با آسانی پورا کریگی۔اگر سندھ میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو اپوزیشن صرف 2 نشستیں حاصل کر پائے گی۔ اگر ہارس ٹریڈنگ نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی 6 اور اپوزیشن 5 نشستیں حاصل کر سکے گی ۔

 

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.