کراچی: کیفے ثقافت میں خانصاحب استاد عبداللہ خان کی شرکت ، شہنائی کے سروں کا جادو جگایا

محکمہ ثقاقت سندھ کی جانب سے کورونا کےباعث ثقافتی سرگرمیوں کی آنلائن لائیواسٹریمنگ کا سلسلہ جاری ہےاوراس حوالے سےہرجمعرات کو کیفے ثقاقت میں ملک کے نامور شخصیات کے ساتھ شام منائی جاتی ہے جن میں مایہ ناز ادیب و شاعر اور موسیقار شامل ہیں.اسی سلسلے میں جمعرات 24 دسمبر کو محکمہ ثقافت کی جانب سے ہفته وار آنلائن پروگرام میں خانصاحب استاد عبداللہ خان نے شرکت کرکے  شہنائی کے سروں کا جادو جگایا تو سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل بندھ گئے۔استاد عبداللہ خان نے شہنائی کی دھنوں سے نامورشاعرہ پروین شاکر کی مشہور غزل, "کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی” سنائی تو مختلف ممالک سے مداحوں نے بھرپور داد دی. محکمے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ وزیر ثقافت, سیاحت و نوادرات سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری ثقافت غلام اکبر لغاری کی ذاتی دلچسپی سے وہ   پچھلے دو ماہ سے آنلائن پروگرامز کر رہے ہیں اور اب کیفے ثقافت سوشل میڈیا پر عوام کا سب سے زیادہ پسندیدہ پروگرام بن گیا ہے.ڈی جی ثقافت علیم لاشاری نے مزید  بتایا کہ محکمے کی طرف سے جنوری میں صویے کے مختلف شہروں میں مچ کچہریاں منعقد کی جائینگی

 

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.