لاہور:بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ریلی کا آغاز،اگلی منزل گجومتہ ہوگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاوس لاہور سے ریلی کا آغاز ہوا جس کی اگلی منزل گجومتہ ہوگی، بلاول ہاوس سے روانگی کے وقت نیر بخاری نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور حیدرزمان قریشی موجود ہیں،

گجومتہ پر پی پی پی رہنما ثمینہ خالد عوام اور کارکنوں کے ہمراہ پی پی پی چئیرمین کا استقبال کریں گی،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نفیسہ شاہ، ناصر شاہ، اویس شاہ، سہیل سیال، ہمایوں خان، عبدالقادر گیلانی اور روبینہ خالد بھی موجود ہیں ۔۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری گجومتہ سے یوحناآباد پہنچیں گے جہاں پی پی پی رہنما عمران اٹھوال عوام و کارکنان کے ہمراہ ان کا استقبال کریں گے،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اگلی منزل پاک عرب سوسائٹی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری کا لبرٹی چوک پر عوام و کارکنان کے ہمراہ عزیزالرحمان چن استقبال کریں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.