کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا سے بچاؤ کی دوا کا کامیاب تجربہ

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی میں کورونا سے بچاؤ کی دوا کی تیاری اہم مراحل میں داخل ہوگئی ۔۔۔یونیورسٹی میں کورونا سے بچاؤ کی دوا کا کامیاب کلینکل ٹرائل جاری ہے ۔۔ ۔ڈاؤیونیورسٹی نے انٹر اوینس امیونوگلوبیون (سی آئی وی آئی جی)بنانے کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا تھا۔۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کلینکل ٹرائل کے دوران  آئی سی یو میں داخل کورونا کے انتہائی بیمار مریضوں کی ریکوری 60فیصد رہی۔۔۔کورونا  کے شدید بیمارمریضوں میں سی آئی وی آئی جی سے ریکوری 100فیصد رہی۔۔ ۔سی آئی وی آئی جی پر کام کا آغاز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر مارچ میں ہوا۔۔۔۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ سی آئی وی آئی جی (انجیکشن) کورونا سے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے اینٹی باڈیز کشید کر کے تیار کیا جاتاہے۔۔ ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا تھا کہ کلینیکل ٹرائل کے لیے انہیں ڈریپ کا تعاون حاصل رہا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.