عمران خان نے لندن میں کارکنوں کو نوازشریف کی تقریرخراب کرنے کا ٹاسک دے دیا

پی ٹی آئی کی حکومت بھی اپوزیشن کی تحریک کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نوازشریف کی تقریر خراب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے جس کے لئے 10 ہزار پائونڈ کے فنڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں ۔۔ ایک مقامی اخبار نے صاحبزادہ جہانگیر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی برطانیا کےعہدیدار اور ایڈوائزر صاحبزادہ جمیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے جلسے کو نوازشریف کےخطاب  کے دوران ان کےگھر کے باہر مظاہرہ کریں تاکہ سابق وزیراعظم کی تقریر میں رخنہ پیدا ہو ۔۔اخبار کے مطابق  پی ٹی آئی  یو کے اور پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے ورکرز ایون فیلڈ کے اندر حسن نوازکےدفتر کےسامنےتقریر کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے۔۔  اخبار کےمطابق صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہا ہے کہ اس مظاہرے کو تمام ٹی وی چینلز پر لائیو دکھایا جائے گا ۔۔ بعد ازاں پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کی جانب سےاس مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتےہوئے کہا گیا ہےکہ کسی کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنا اخلاقی طور پر غلط ہے اور پی ٹی آئی والےیہ کام اپنی پبلسٹی کے لئے کررہے ہیں جن کا وہ ساتھ نہیں دے سکتے۔۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہائی کمیشن کےکچھ حکام نے بھی اس بات پر مزاحمت کی کہ ریاست کے وسائل کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔۔جس پر صاحبزادہ جہانگیر نے ہائی کمیشن سے ملاقات کرکے معاملے کو ختم کردیا ۔۔ادھر پاکستان میں بھی اپوزیشن کی تحریک کو نشانہ بنانے کے لئے شیخ رشید ،فواد چودھری ، شہبازگل اور شبلی فراز سمیت تمام وفاقی وزرا دن رات سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔۔اور آئے روز اپوزیشن پر تنقید کے تیر چلانے سےگریز نہیں کررہے۔۔شبلی فراز نے تو اپوزیشن کو چیلنج بھی کرڈالا اورشیخ رشید نے تو اس حد تک کہہ دیا کہ اگر اپوزیشن کے جلسے میں پاکستان کے اداروں کو کچھ کہا گیا تو زبان کھینچ دی جائے گی ۔۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کے بیانات اوران کی سرگرمیوں سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے نہ صرف خائف ہے بلکہ ان کےاوسان بھی خطا ہوتے جارہےہیں ۔۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ  ابھی تو پی ڈی ایم کے اعلان کردہ جلسوں میں سے ایک بھی جلسہ منعقد نہیں ہوا۔ جب یہ جلسے ملک کے طول و عرض میں منعقد ہوں گے اور اس کے نتیجے میں جو سیاسی فضا پیدا ہو گی‘ تو اس سے پی ٹی آئی حکومت کیسے نمٹے گی؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.