پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی سے اسٹارزپریشان ،حکومت کی وضاحت

تنقید اور تنازعات میں گھری ایپ ٹک ٹاک پاکستان کی قومی ائیرلائن کے عملے کی معطلی کی وجہ بنی تو کبھی حریم شاہ کی وزارت داخلہ میں داخلے پرانکوائری کا سبب ۔

لیکن اس ایپ کا جادو روز بروز سر چڑھ کر بولنے لگا تھا ۔۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگ اس ایپ کے ناظرین بن چکے تھے

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جہاں عام ناظرین بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں وہیں لاکھوں فالوورز رکھنے والے اسٹارزبھی بہت مایوس دکھائی دیتے ہیں
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئےٹک ٹاک پر پابندی کو نوجوان دشمنی قرار دیا ہے ، کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگاکر عام نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو عام کرنے سے روکا جارہا ہے اور حکومت ایسے کیسے کرسکتی ہے۔۔۔
ایس او ٹی حریم شاھ
ادھر ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق کا بیان بھی سامنے آگیا ہے
کہتے ہیں کہ آئی ٹی کی وزارت کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ ہو، ٹک ٹاک کو پچھلے تین مہینوں میں دو مرتبہ وارننگ لیڑز جاری گیا لیکن فالو نہیں کیا گیا
ایس او ٹی امین الحق
امین الحق کا کہنا تھا کہ تین چیزیں حکومت پاکستان برداشت نہیں کرے گی ،غیر اخلاقی ، نفرت انگیز تقاریر یا کچھ بھی ریاست کے خلاف ہو ۔۔یہ چیزیں ہٹائی جائیں تو ٹک ٹاک کو واپس بحال کردیا جائے گا۔۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی عارضی ہے ۔۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.