سندھ حکومت کا غریب لائیو اسٹاک فارمرز میں مرغیاں، گائے اور بھینسیں بانٹنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانےوالی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بھی اس کے نقش قدم پر چل نکلی اور صوبے میں معیشت کی بحالی اورغربت کو گھٹانے کے لئے غریب لائیو اسٹاک فارمرز میں مرغیاں، گائے اور بھینسیں بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔سندھ حکومت شروعاتی طور پر پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کی شروعات کرے گی ۔۔ سندھ حکومت صوبے کی ایک ہزار یونین کونسلز میں 14 کروڑ روپے مالیت کی بھینسیں ، گائے بکریاں اور مرغیاں  مفت میں فراہم کرے گی جبکہ ہریو سی میں ایک یا دو جانور غریب اسکور کارڈ کی بنیاد پر دیے جائیں گے ۔۔لائیو اسٹاک تخفیف غربت پروگرام  کے تحت میٹرک پاس بیروزگار نوجوانوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔۔پروجیکٹ کی نگرانی کے لئے پہلے مرحلے میں ایک سو بیس موٹرسائیکلیں  خریدی جائیں گی جو مانیٹرنگ کرنے والی ٹیموں کے حوالے کی جائیں گی جس کے بعد یہ سلسلہ بڑھایا جائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.