لاہور : موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے خلاف لبرٹی چوک پر مظاہرہ

لاہور کے موٹر وے پر خاتون سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے خلاف لاہور کےلبرٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، وکلا تنظیموں ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے ترجمان ملک محمد احمد، امتیاز عالم ، نامور پنجابی شاعر بابا نجمی اور کچھ عرصہ قبل پنجاب میں ہی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون وکیل ارشاد بی بی اور دیگر نے کہا کہ لاہور موٹر وے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔۔
اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.