کراچی: شبیرآباد میں فلیٹ سے جنرل سرجن ڈاکٹرامت اللہ شیخ کی لاش ملی

کراچی میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود شبیرآباد کےایک فلیٹ سے جنرل سرجن ڈاکٹر امت اللہ شیخ کی دو روز پرانی لاش ملی ہے۔۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈاکٹرامت اللہ شیخ کےکولیگ اورپرانے ساتھی ڈاکٹر ہمایوں بشیر کاکہنا تھا کہ  ڈاکٹر امت اللہ ان کی کلاس فیلو تھی، پچھلے 30 سال سے رابطے میں تھے، آج صبح 9 بجکر بیس یا تیس منٹ پر اچانک ان کی بہن کا فون آیا کہ ان کی ڈیتھ ہوگئی ہے

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔۔۔مزید کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے ۔۔

ڈاکٹر امت اللہ کے تمام عزیز و اقارب ملک سے باہر قیام پذیر ہیں۔۔ ڈٖاکٹر امت اللہ فلیٹ میں اکیلی رہتی ہیں ۔۔ان کے ساتھ کیا ہوا یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.