کراچی میں پیپلز اسکوائر کا افتتاح، شہر کی رونق میں اضافہ

عوامي آواز رپورٽ
کراچی میں پیپلز اسکوائر کا افتتاح، شہر کی رونق میں اضافہ
عوامي آواز رپورٽکراچی میں پیپلز اسکوائر کا افتتاح، شہر کی رونق میں اضافہ

کراچی کے نیشنل میوزیم اور ایس ایم کالج کے گراؤنڈ پر شہریوں کے لیے پیپلز اسکوائر کا افتتاح کردیا گیا۔ چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سیکریٹریٹ سے متصل پیپلز اسکواٸر کا افتتاح کیا۔ عالمی بینک کی شراکت سے کراچی نیبرہڈ امپرومنٹ پروجیکٹ پر دس ارب روپےسے زائد لاگت آئی۔ پیپلز اسکوائر میں ٹک شاپ، آؤٹ لیٹز، کتابوں کی دوکانیں بھی بنائی گئی ہیں جبکہ ساڑھے تین سو کاروں اور ڈھائی سو موٹر سائیکلز کی پارکنگ بھی موجود ہے۔ پررونق پیپلز اسکوائر کی تعمیر سےعلاقے کے لوگ بہت خوش دکھائے دیے ۔۔بچے ،بڑے سبھی پیپلز اسکوائر کی تعمیر کو شہرکے لئے اچھی کاوش قرار دے رہے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے دس بارہ سالوں میں بہتری آٸی ہے، ابھی مزید منصوبے ہیں جو مکمل کرنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شہر کو مزید بہتر، مسابقتی اور جامع میگاسٹی میں تبدیل کرنے کے لئے دس اعشاریہ دوسو ساٹھ  ارب روپے کی لاگت سے تین کمپونیٹس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.