جروار کے مرغے نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کردیں

عوامي آواز رپورٽ
جروار کے مرغے نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کردیں
عوامي آواز رپورٽجروار کے مرغے نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کردیں

جروار کے تھانے میں موجود یہ مرغا کوئی عام مرغا نہیں بلکہ قیدی مرغا ہے ۔۔جس کو سات ماہ پہلے مرغوں کی لڑائی کے دوران پولیس پکڑکر لے آئی اور اسےتھانے میں بند کردیا ۔۔

پولیس تحویل میں موجود اس مرغے کو عدالت میں بھی پیش کیا گیا لیکن تاحال اس کی ضمانت نہیں ہوسکی ۔۔

ویسے تو عام قیدیوں کے جیل میں بند ہونے سے پولیس اہلکاروں کی موجیں ہوتی ہیں لیکن یہ واحد قیدی ہے جس کے جیل میں رہنے سے پولیس اہلکاروں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔۔تمام اہلکار اس کی دیکھ بھال پر لگےہوئے ہیں ۔۔اسے کتوں اور بلیوں کے شکار ہونے سے بچانے کے لئےہر وقت ہوشیار باش کی پریڈ ہورہی ہے ۔۔مرغے کے مالک نے بھی اس کی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا لیکن عدالت نے اسے بھی مسترد کردیا ۔۔۔جروار تھانے کے اہلکار پریشان ہیں کہتے ہیں کہ مرغا ان کے لئے درد سر بن گیا ہے

ایس او ٹی

یوں تو جیل یا تھانے جانے پرعام قیدی شدید پریشان ہوتا ہے لیکن اس مرغے کی توتھانے میں موجیں ہی موجیں ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.