کراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 ویں چیسٹ پین یونٹ کا آغاز

عوامي آواز رپورٽ
کراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 ویں چیسٹ پین یونٹ کا آغاز
عوامي آواز رپورٽکراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 ویں چیسٹ پین یونٹ کا آغاز

قومی ادارہ برائے امراض قلب این آئی سی وی ڈی نے حکومت سندھ کے اشتراک سے کیماڑی کراچی میں اپنے 18 ویں چیسٹ پین یونٹ کا آغازکردیا چیسٹ پین یونٹ بدولت مریضوں کو امراض قلب کی فوری طبی امداد بالکل مفت فراہم کی جائے گی ۔۔ پیپلز پارٹی  کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے آج 31جولائی بروز جمعہ این آئی سی وی ڈی کے 18 ویں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کیا ۔۔اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کی منیجمنٹ اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔۔عبدالقادر پٹیل نے چیسٹ یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کیماڑی میں چیسٹ یونٹ کا قیام شہریوں کے لئے ایک اور تحفہ ہے اور یہ چیسٹ پین یونٹ مین این آئی سی وی ڈی سے منسلک ہوگا ۔دل کے دورے کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جائے گا ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی نے دل کی صحت کے شعبے میں چیسٹ پین یونٹس کے قیام سے ایک نیا دور متعارف کرایا ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ مریضوں کو انہی کے گھروں کے قریب امراض قلب کا جدید اور معیاری علاج بلکل مفت فراہم کرنے کے لئےکوشاں ہے ۔۔اور این آئی سی وی ڈی کا پورے صوبہ سندھ میں پھیلا ہوا سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس  کا نیٹ ورک اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.