فکسٹ کے بانی عالمگیرخان کا سطحی سوچ کا مظاہرہ

عوامي آواز رپورٽ
فکسٹ کے بانی عالمگیرخان کا سطحی سوچ کا مظاہرہ
عوامي آواز رپورٽفکسٹ کے بانی عالمگیرخان کا سطحی سوچ کا مظاہرہ

فکسٹ کے بانی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان نے ایک بار پھر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ملک کو 1973 کا آئین دینے والے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی تصویر کی بیحرمتی کرتے ہوئے ان کے متعلق ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں جس سے پیپلزپارٹی سمیت ذوالفقار علی بھٹو کے چاہنے والوں کی شدید دل آزاری ہوئی ہے ۔۔۔

یہ پہلا موقع نہیں جب عالمگیر خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کسی عالمی سطح کے لیڈر کے حوالے سے غلط زبان استعمال کی ہو ۔۔وہ اس سے پہلے بھی کئی شخصیات کے خلاف اپنی سطحی اور گری ہوئی سوچ کا مظاہرہ کرچکے ہیں

عالمگیرخان سمیت پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کا حال ایک جیسا ہی ہے ۔۔ان لوگوں سے شہر کے لئے کام تو ہوتا نہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنا بہت آتا ہے شاید ان کے ذہنوں میں یہی کیچڑ بھرا ہواہے ۔۔یہی وجہ ہے کہ آج دن بھر عالمگیرخان کے خلاف ٹیوٹر پر بھی ٹرینڈ چلتا رہا اور لوگوں نے بھی ان کے اس عمل پر ڈھکے چھپے لفظوں میں اچھی خاطر توازع کی ہے ۔۔۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جتنی باتین کرتے ہیں اتنا اگر کام بھی کرلیتے تو آج کراچی کا حال یہ نہ ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.