حبیب جان بلوچ وفاقی وزیرعلی زیدی کےگلے پڑ گئے

عوامي آواز رپورٽ
حبیب جان بلوچ وفاقی وزیرعلی زیدی کےگلے پڑ گئے
عوامي آواز رپورٽحبیب جان بلوچ وفاقی وزیرعلی زیدی کےگلے پڑ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما حبیب جان بلوچ نے  کہا ہے کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کے ان سے رابطے تھے اور اب بھی دو وفاقی وزرا اور ایک مشیر ان سے رابطے میں ہیں ۔تینوں صاحبان کے فون بھی آئے تھے لیکن انہوں نے اٹینڈ نہیں کیے ۔اردو  ٹی وی چینل سماسے گفتگو میں  حبیب جان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔۔یہ جے آئی ٹیز تو دو تین اینکرز ہمیشہ چلاتے رہے ہیں ۔۔علی زیدی  نے جے آئی ٹی لانے میں بڑی دیر کردی ۔ دو سال پہلے شایع  کرتے تو کوئی بات بنتی لیکن ابھی تو ان کی اپنی پوزیشن ہی کمزور ہے ۔صرف ان کے وعدے اور یوٹرن ہیں ۔۔نہ کروڑوں نوکریاں ہیں نہ مکانات ہیں ۔۔اس لیے اس جے آئی ٹی اہمیت ختم ہوچکی ہے ۔۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ ملک میں دو ہفتوں کے لئے تھوڑا ماحول گرم ہوگا ۔۔ان کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ   کو پاک افواج نے سول کسٹڈی میں دے دیا  ، پچھلے پانچ چھ ماہ سے وہ سول کسٹڈی میں تھا  ، اس کے خلاف اس طرح کا ہنگامہ کھڑا کرنے سے آپ کے مقاصد کیا ہیں  میں نہیں جانتا ۔۔عذیر بلوچ کی تو بات ہورہی ہے لیکن بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی کہاں ہیں ۔۔محمد انور کے انکشافات کہاں ہیں۔۔عذیر بلوچ کو سنگینوں کے سائے میں بٹھاکر آپ نے دو سو بندوں کا قاتل بنادیا ۔، ایسی صورتحال میں  کوئی بھی اقرار جرم کرسکتا ہے ۔۔ آپ عذیر بلوچ اور لیاری کے دیگر کرداروں کو مائنس کرکے  22 اگست کے بعد راحیل شریف  کی قیادت میں لیاری کے امن کی پہلی اینٹ رکھنے والوں کو مسترد کرنے جارہے ہیں..اگر 2014 میں عذیر بلوچ کی ٹیم عمران خان کے دھرنوں کو کراچی  میں سپورٹ نہ کرتی تو کراچی کا یہ ماحول ہی نہیں بنتا ۔۔پوچھیں فیصل واوڈا سے کہ حبیب جان کی بات ہوئی تھی دھرنوں کے حوالے سے اور کتنے دنوں تک لیاری سے سوزوکیاں بھر بھر کے جارہی تھیں ۔۔اب یہ نہ مانیں یہ الگ بات ہے ۔۔اسی عمران خان اسی فیصل واوڈا  اور علی زیدی کو کراچی میں گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں تھی یہ واوڈا   صاحب  امریکا میں بیٹھے تھے  اور علی زیدی دبئی میں بیٹھے تھے ۔۔عمران خان صاحب کو کراچی ہوائی اڈے سے واپس جانا پڑا تھا ۔۔یہ لیاری تھا اور یہاں کی قیادت تھی جس  نے پی ٹی آئی کے لئے ماحول بنایا ۔۔ورنہ تو پی ٹی آئی   کیا ہے ۔۔کیا پدی کیا پدی کا شوربہ ۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.