وفاق نے کراچی والوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا

عوامي آواز رپورٽ
وفاق نے کراچی والوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا
عوامي آواز رپورٽوفاق نے کراچی والوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا

وفاق نے کراچی کے عوام پرایک بار پھر بجلی بم گرانے کی منظوری دے دی ہے ۔۔وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 2 روپے 89 پیسے بڑھانے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے تحت ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے منظوری دے دی ہے۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔۔کورونا کے باعث لاک ڈاون کی صورتحال اور لوڈشیڈنگ کے مارے کراچی کے عوام کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کسی قیامت سے کم نہیں۔۔ایسا لگ رہا ہے کہ وفاق  کراچی سمیت سندھ کے عوام کو انتہائی مشکلات سے دوچار کرنے پر تلا ہوا ہے اورشاید یہی پی ٹی آئی حکومت کا شاید منشور بھی بن چکا ہے جس پر وہ اچھی طرح سے من و عن عمل پیرا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.