وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے انہیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے۔۔وہ  اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نےوزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کو آگاہ کرنے کے لئے کہہ دیا ہے ۔۔گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔۔۔ وفاق کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ریونیو بورڈ کو وفاقی اداروں سے سروسز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا تھا۔اس سے پہلے رواں سال فروری میں بھی  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہہ دیا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں،اگر فنڈز واپس نہیں دیے تو سندھ حکومت وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وفاق کے لئے ٹیکس جمع نہ کرنے کے اعلان سے سندھ اور وفاق کے درمیان ایک اورخلا پیدا ہونے جارہا ہے جس سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں مزید دوریاں بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.