محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومت وقت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے

دنیا میں کورونا وائرس جس رفتار سے پھیل رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم پر اللہ کی خصوصی رحمت ہے کہ یہ وبا پاکستان میں اس قدر نہیں پھیلا ہے جس طرح دنیا کے دیگر ممالک متاثر ہوئے ہیں.

اس کا بنیادی سبب وقت پر لاک ڈاؤن اور کوئی معجزہ ہی ہے اب پورا ملک لاک ڈاؤن ہے اور اس وبا سے بچنے کے لیے یہ احسن اقدام ہے تمام پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت وقت کے ساتھ مکمل تعاون کرے.

جہاں اس لاک ڈاؤن کے بے شمار فوائد ہیں وہی اس کے ان گنت نقصانات بھی ہیں بقول وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت پاکستان میں 25 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزاررہے ہیں.

اب جب پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے تو مزدور طبقہ بے یارومددگار ہوگیا ہے ان کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں یہ لوگ لاچار اور بے آسرہ ہوچکے ہیں.

اس مشکل اور کٹھن وقت میں غریب طبقے کو یاد رکھنا میرے خیال اجر عظیم ہے ایک طرف اگر ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی خاطر لاک ڈاؤن ہے تو دوسری طرف غریب عوام اپنی غربت کی چکھی میں پھس رہے ہیں.

اگر ہم یہ کہے کہ غریب طبقے کی مدد کرنا صرف حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تو یہ غلط ہوگا کیونکہ ہماری معیشت کا پہیہ جام ہے اور ہماری معیشت چین اور امریکہ کی طرح تگڑی نہیں ہے کہ ہم لاک ڈاؤن میں تمام لوگوں کو کھانا پہنچائے اس لیے ایک پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ جو مخیر حضرات ہیں وہ دل کھول کر اپنے آس پاس غریب لوگوں کو سہارا دے اس کے ساتھ پاکستان کے ان عظیم ڈاکٹروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی قوم کی سلامتی کے لیے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں .

ہماری قوم اگر صرف ایک کام کرے کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چند دن کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرے تو ہم اس وبا پر قابو پا سکتےہیں اس مشکل وقت میں ہم سب کو تمام سیاسی،مذہبی اور نسلی اخلافات سے بالاتر ہوکر بحیثیت پاکستانی اس عالمی وبا کورونا سے نمٹنا ہے اسی لئے مجھے پکا یقین ہے کہ اللہ تعالی کے رحم و کرم سے ہم کورونا کی آفت سے بھی بحیثیت قوم سرخرو ہو کر نکلیں گے سب سے ضروری بات بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم حکومت کے معینہ مدت کے لاک ڈاؤن میں گھروں میں رہے تو وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستانی قوم اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرلینگے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.